مقبوضہ جموں و کشمیر
سانبہ میں مسلمان نوجوان کی لاش برآمد، پونچھ سڑک حادثے میں 14 افرادزخمی
سرینگر میں آتشزدگی کے باعث 5گھر خاکستر
جموں : بھارت کے غیر قانونزیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک 25 سالہ مسلم نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی لاش باری برہمنہ کے علاقے سارور میں ریلوے لائن کے قریب سے ملی۔ متوفی کی شناخت راجوری کے علاقے سرولہ کے رہائشی راجہ ابرار خان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
ضلع پونچھ میں ایس کے پل کے قریب ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں چودہ مسافر زخمی ہو گئے ۔ بس سورنکوٹ سے پونچھ جا رہی تھی۔
دریں اثنا سری نگر کے علاقے شہید گنج میں آج علی الصبح آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں پانچ رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔ آخری اطلاعات تک آگ بجھانے کی کارروائی جاری تھی