بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
سرینگر04 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔
بھارتی فوج کی 52راشٹریہ رائفلز اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ضلع کے علاقے شرکواڑہ میں بس اسٹاپ پر کارروائی کرتے ہوئے توصیف رمضان اور معین امین نامی دونوجوانوں کو گرفتار کیا۔فوجیوں نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیںمجاہدین کے معاونین قرار دیاہے۔
دریں اثناء بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے نثار احمد اور مشتاق حسین نامی دو افراد کو باضابطہ طورپر گرفتار کیا ہے جو اس وقت ایک اورجھوٹے کیس میں کوٹ بھلوال جیل جموں میں نظر بند ہیں۔این آئی اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا اور 12دن کے لئے این آئی اے کی تحویل میںدیا گیاہے۔