مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ : انتظامیہ نے یوم علی ؓ کا جلوس نکالنے نہیں دیا، مسرور عباس نظر بند

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے بارہمولہ کے علاقے میرگنڈ میں یوم علی ؓکے روایتی جلوس کو روک کر کشمیری مسلمانوں کی مذہبی آزادی پھر سلب کرلی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بارہمولہ کی ضلعی انتظامیہ نے میرگنڈ اور اور گردونواح میں سخت پابندیاں عائدکیں اور 21رمضان المبارک کے جلوس کو روک دیا۔
قابض حکام نے امام بارگاہ اور مجلس کے مقام کے تمام داخلی راستوں کو بھی سیل کر دیا۔ حکام نے احکامات کی خلاف ورزی پرسنگین نتائج کی دھمکی دی۔ انتظامیہ نے اتحادالمسلمین کے سربراہ مولانا مسرور عباس انصاری جو بالعموم یوم علی ؓ کے جلوں کی قیادت کرتے ہیں ِ ، کو بھی گھر میں نظر بند کردیا۔ بھارتی وزارت داخلہ نے حال میں اتحادالمسلمین کو ایک ممنوعہ جماعت قرار دیاہے۔
مولانا مسرور عباس انصاری نے ایک بیان میں جلوس پر پابندی کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے مذہبی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button