آزاد کشمیر

”یوم پاکستان “ پر یوتھ انیشیٹیو کے زیر اہتمام مظفرآبادمیں بائیک ریلی

مظفرآباد:
”یوم پاکستان “ پر یوتھ انیشیٹیو نے مظفرآباد میں اپر اڈہ سے نیلوچی پل تک ایک بائیک ریلی کا انعقاد کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ ریلی اس غیر متزلزل جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تھی جو پاکستان کے قیام کا باعث بنی ۔ریلی پاکستان اور کشمیر کے درمیان اٹوٹ رشتے کا ایک واضح مظہر ہے۔
23 مارچ 1940 کو قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آل انڈیا مسلم لیگ نے تاریخی قرارداد لاہور منظور کی جس میں برصغیر میںمسلمانوںکیلئے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیاگیا۔ اس قراردادوں کے محض سات برس بعد مسلمان پاکستان کی صورت میںاپنے لیے الگ وطن کے حصول میںکامیاب ہو گئے۔
ریلی بالائی اڈہ اور نلوچی پل سمیت اہم مقامات سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔
شرکاءنے پاکستان کی مسلح افواج کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جو دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button