آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر حکومت 24 اکتوبر کو 76 واں یوم تاسیس منائے گی

azad kashmir dayمظفر آباد:
ریاست جموں و کشمیر کی آزاد حکومت کے قیام کا 76 واں یوم تاسیس 24 اکتوبر بروز منگل کو پورے جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا۔
آزاد جموں کشمیر حکومت 76 سال قبل 24 اکتوبر 1947 کو تشکیل دی گئی تھی جب یہاں کے بہادر سپوتوں نے علاقے کو ڈوگرہ شخصی راج سے آزاد کرایا تھا۔ آزاد جموں کشمیر کے تمام دس اضلاع میں اس دن کو منانے کے لیے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
مقررین یوم تاسیس کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ اس کے علاوہ کشمیری شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کے علاوہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی جلد آزادی اور آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائے گی۔
دن کا آغاز تحریک آزادی کشمیر کی جلد کامیابی کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے عوام کی آخری منزل پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاوں کے ساتھ ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button