APHC-AJKآزاد کشمیر

نوجوان آگے بڑھ کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں

باغ میں مہاجر رہنماچوہدری عبد الحمید کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

باغ ، آزادکشمیر: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ آگے بڑھ کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف روزیوں کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے یہ بات آزاد جموں وکشمیر کے علاقے باغ میں مہاجر رہنماچوہدری عبد الحمید کی وفات پر ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔حریت رہنما نے مرحوم چوہدری عبد الحمید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مہاجرینِ کشمیر کی آبادکاری، صحت اور تعلیم جیسے بنیادی شعبوں میں مثالی خدمات انجام دیں۔ مشتاق احمد بٹ نے کہاکہ کشمیری قوم کی بہادری، شجاعت اور استقامت قابلِ فخر ہے جو نہتے ہونے کے باوجود بھارت کے سامنے سینہ سپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے گئے، انہیں خریدنے کے لیے خزانوں کے منہ کھولے گئے، مگر نہ قوم جھکی، نہ رکی اور نہ ہی بکی۔انہوں نے کہا کہ آج مقبوضہ جموں وکشمیر میں اسلام، مسلمانوں کا تشخص اور ان کی اجتماعی شناخت شدید خطرات سے دوچار ہے۔ بھارت منظم اور منصوبہ بند طریقے سے جموں و کشمیر کے مسلم تشخص کو مٹانے اور اسے ایک ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جو بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بنیادی انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔حریت رہنما نے مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں حکومتِ پاکستان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس پر زوردیا کہ وہ کشمیری عوام کے محسن، وکیل اور تنازعے کے ایک فریق کی حیثیت سے بھارت کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کو روکنے کے لیے سیاسی اور سفارتی سطح پر اپنی کوششوں کو مزید تیز کرے۔تعزیتی ریفرنس میں حریت قائدین، سیاسی، سماجی اورمہاجرین رہنما ئوںکے علاوہ عمائدین علاقہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریفرنس کے اختتام پر شرکا ء نے مرحوم چوہدری حمیداللہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ ریفرنس سے سابق وزیر سردار میر اکبر خان، حریت رہنما سید گلشن احمد،مسلم کانفرنس کے رہنمامشتاق نیر، معروف قانون دان منظور احمد ایڈوکیٹ، چوہدری حق نواز، جاوید عارف عباسی، سردار آفتاب،ملک آفتاب، سردار افتخار،محمد لطیف لون،ارشاد احمد بٹ، چوہدری اشفاق ،اکسیر احمد اعوان،محمد شفیع کشمیری،،فاروق احمد بٹ،چوہدری اشفاق،مجاہد رضا ،، محسن عزیز اور دیگر عمائدین نے بھی خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button