بھارت

منی پور میں ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج

امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں ہڑتال کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہے ۔ ہڑتال کی کال قبائلی تنظیم” کوکی زو کونسل“ (کے زیڈ سی) نے قبائلی علاقوں میں پولیس کی کارروائی کے خلاف دی ہے۔ آج ہڑتال کا پانچواں دن ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دارلحکومت امپھال میں ایک پولیس افسر نے اعتراف کیا کہ کوکی قبائلی آبادی والے علاقوں بالخصوص کانگ پوکپی اور چورا چند پور اضلاع میں آٹھ مارچ کو ہونے والے فورسز کے آپریشن کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔
کے زیڈ سی کے کارکنوں، حامیوں اور دیگر قبائلی تنظیموں کے اراکین کی ایک بڑی تعدادنے کانگ پوکپی، چورا چند پور اور دیگر علاقوں میں پولیس کارروائی کیخلاف مظاہرے کیے۔مظاہروں میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں۔
8 مارچ کو، کنگ پوکپی اور چند دیگر اضلاع میں جھڑپوں کے دوران کم از کم 43 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں 27 فورسز اہلکار بھی شامل تھے۔ اس دوران ایک شخص مارا گیا تھا۔ یاد رہے کہ منی پورمیں مئی 2023سے میتی (ہندو) اور کوکی(عیسائی )قبائل کے درمیان سخت کشیدگی کا سلسلہ چلا آرہا ہے۔ اس عرصے کے دوران علاقے میں تین سو کے لگ بھگ لوگ ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔ مودی حکومت نے میتیوں اور فورسز اہلکاروں کو کوکیوں(عیسائی) پر مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button