بھارت

دلی ہائیکورٹ نے حریت رہنما نعیم خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمانعیم احمد خان کی ایک جھوٹے مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جسٹس نوین چاولہ اور شلندر کور پر مشتمل ہائیکورٹ کی دو رکنی بنچ نے ٹرائل کورٹ کے حکم کے خلاف خان کی اپیل کو مسترد کر دیا۔ ٹرائل کورٹ نے نعیم احمد خان کی درخواست 3 دسمبر 2022 کو مسترد کی تھی۔
بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) نے نعیم احمد خان کو 24 جولائی 2017 کو گرفتار کیاتھا ۔ وہ اس وقت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت نئی کی تہاڑ کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button