مقبوضہ جموں و کشمیر

سری نگر، بارہمولہ میں آتشزدگی کے واقعات

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سری نگر اور بارہمولہ اضلاع میں آتشزدگی کے دو بڑے واقعات پیش آئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے معروف باغ گل ولالہ کے قریب جنگلاتی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کے ساتھ ساتھ جنگلات ڈویڑن اور ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اہلکاروں نے بھی آگ پر قابو پایا۔
آتشزدگی کا دوسرا واقعہ ضلع بارہمولہ کے علاقے ٹنگمرگ میں پیش آیا۔ ٹنگمرگ کے کھہی پورہ پائین علاقہ میں زبردست آگ لگ گئی جسکے نتیجے میں کم از کم تین گھر خاکستر ہوگئے ۔ آتشزدگی کے یہ واقعات منگل کے روز پیش آئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button