اسلام آباد: آسیہ اندرابی کی سزا کیخلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد:جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد نے آ زادی پسند کشمیری ہنما آسیہ اندرابی و دیگر خواتین کو عمر قید کی سزاکے بھارتی عدالت کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف آج اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر کیے جانے والے مظاہرے میں جماعتِ اسلامی اسلام آباد کے امیر انجینئر نصراللّٰہ رندھاوا، جنرل سیکرٹری زبیر صفدر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عفت سجاد ،سابقہ ممبر قومی اسمبلی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عائشہ سید ،رکن مرکزی شوریٰ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان زبیدہ خاتون ،سابق ممبر قومی اسمبلی (صوبہ بلوچستان) حلقہ خواتین جماعت اسلامی بلقیس سیف کے علاوہ حریت خانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کی رہنما شمیم شال ور ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد قدسیہ ناموس نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
اس موقع پر شہر بھر سے بڑی تعداد میں خواتین سمیت بچے اور بچیوں نے شرکت کی اور اپنی کشمیری ماو¿ں اور بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
یا درہے کہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے آسیہ اندرابی کو چند روز قبل ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید جبکہ انکی ساتھوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو تیس تیس برس قید کی سزا سنائی ہے۔







