مقبوضہ جموں و کشمیر

سامبا : فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع سامبا کے علاقے باری براہمنہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ شخص زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وشال سنگھ عرف وِشو چائے کے ایک اسٹال کے قریب گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
سنگھ کی ٹانگ میں گولی لگی اور اسے علاج کے لیے وجے پور میں واقع ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button