بھارت

منی پور: ماکوئی دیہات میں گرجا گھروں سمیت ناگا برادری کے 41مکانات نذرِ آتش

امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پورہ کے ضلع کانگ پوکپی میں تشدد کے تازہ واقعات کے دوران گرجا گھروں سمیت ناگابرادری کے کم سے کم 41گھروں کو نذرِ آتش کر دیاگیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے متاثرہ دیہات میں ماکوئی چمریو پوئی، ماکوئی تھانمبا اور ماکوئی تھیبرام شامل ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق ماکوئی چمریو پوئی میں 17، ماکوئی تھانمبا میں 8اور ماکوئی تھیبرام میں 16مکانات کو نذر آتش کیاگیاہے ۔گزشتہ روز شروع ہونے والے پر تشد د واقعات کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ماکوئی کے رہائشیوں نے علاقے میں ناقص سکیورٹی انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ متاثرہ دیہات کے 10کلومیٹر کے علاقے میں تعینات بھارتی سکیورٹی فورسزنے ان واقعات کوکیوں نہیں روکا ۔مقامی لوگوں نے اپنے گھروں کو آگ لگائے جانے کے بعد مجبورنقل مکانی کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button