APHC-AJK

ترک صدر کی طرف سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنا قابل تحسین ہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر رہنماﺅں اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صدر اردوان کی جانب سے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرنا قابلِ تحسین ہے۔ ترکیہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مسلسل حمایت کشمیری عوام کے لیے عزم، حوصلے اور امید کا باعث ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام صدر رجب طیب اردوان اور عوامِ ترکیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے عالمی برادری کے سامنے کشمیری عوام کی حالتِ زار کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی قبضے اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھی مذمت کی۔
حریت قیادت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ اور حل طلب تنازع ہے، جس کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی ممکن ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button