کاکروچ جنتا پارٹی کا چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ
ملک گیر احتجاج کی دھمکی ، جنتر منتر 2.0منعقد کیا جائے گا
نئی دلی: بھارت میں نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھی جیت دیپکے نے نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو سب سے بڑا ملک مخالف قرار دیتے ہوئے ان کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگرچیف الیکشن کمشنر نے 48 گھنٹوں کے اندر استعفیٰ نہ دیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ جنتر منتر نئی 2.0منعقد کیا جائے گا۔ابھی جیت دیپکے نے مزید کہا کہ گیانیش کمار ملک کی جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں کیونکہ جمہوریت میں عوام حکومت کا انتخاب کرتے ہیں لیکن جب سے گیانیش کمار چیف الیکشن کمشنر بنے ہیں مودی حکومت طے کر رہی ہے کہ "کون ووٹ دے گا، کون نہیں کرے گا”۔انہوں نے مختلف ریاستوں میں ووٹر فہرستوں سے حذف کئے کئے گئے ووٹروں کی بڑی تعداد پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔’دی انڈین ایکسپریس’ کی ایک رپورٹ کے مطابق، دو الیکشن کمشنروں سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے ووٹروں کی فہرستوں کی ‘خصوصی نظرثانی’ کے دوران ووٹروں کے اخراج پر تحفظات کا اظہار اور گزشتہ چند مہینوں کے دوران 14مواقع پر فیصلہ سازی کے عمل پر اعتراضات اٹھائے تھے۔








