بھارت

اتر پردیش: بس میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد جل کر ہلاک

 

لکھنو: بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاست اتر پردیش میں ایک ڈبل ڈیکر سلیپر بس میں آگ لگنے سے ایک خاتون سمیت کم از کم نو افراد جل کر ہلاک ہو گئے جبکہ کئی دیگر شدید جھلس گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 30 سے زائد مسافر نوئیڈا سے مہوبا جانے والی اس بس میں سوار تھے جب جیور تھانے کی حدود میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
واقعے سے مسافروں میں افراتفری پھیل گئی اور اپنی جان بچانے کے لیے بہت سے لوگوں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر باہر چھلانگ لگا دی۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ بس کے ایئر کنڈیشننگ سسٹم میں چنگاری یا دھماکے کے باعث لگی، جس سے انجن کا لبریکیٹنگ آئل بھڑک اٹھا اور آگ تیزی سے پھیل گئی۔
حکام نے بتایا کہ ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button