بھارت

"آئین کے دشمن” بے نقاب ہو چکے ہیں ، یقینا ضرور انصاف ہوگا، راہل گاندھی

ووٹر فہرستوں پر نظرثانی سے متعلق دی انڈین ایکسپریس کی چشم کشا رپورٹ پر ردعمل

نئی دہلی :بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے رہنماء اور لوک سبھا میںقائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ "آئین کے دشمن” بے نقاب ہو چکے ہیں اور یقینا ضرور انصاف ہوگا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ‘دی انڈین ایکسپریس’ کی ایک رپورٹ کاحوالہ دیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ دو موجودہ الیکشن کمشنروں سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے انتخابی فہرستوں کے طریقہ کار، ڈیٹا بیس میں تبدیلیوں اور جاری ‘خصوصی نظرثانی کے حوالے سے کم از کم 14 بار باضابطہ طور پر اپنے تحفظات اور اعتراضات درج کرائے ہیں۔راہل گاندھی نے کہاکہ سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے ایک دن میں چار بار اعتراضات بھی اٹھائے ۔ یہ اعتراضات ان فیصلوں اور احکامات کے بارے میں تھے جو ان کے بقول ان کی لاعلمی میں جاری کیے گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق ‘ووٹرفہرستوں کی خصوصی نظرثانی ‘کے عمل کی نگرانی تینوں کمشنرز نے مشترکہ طور پر کی تھی ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکمران جماعت بی جے پی کے خلاف عوامی ناراضگی کا عام رجحان جس نے تاریخی طور پر بھارت کی ہر سیاسی جماعت کو متاثر کیا ہے، بی جے پی کے معاملے میں پراسرار طور پر کیسے غائب ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ "بھارت میں انتخابات۔۔لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی انتخابات”سب میں دھاندلی ہو رہی ہے۔راہل گاندھی نے کہاکہ سکھبیر سنگھ اور وویک جوشی دونوں اسی شخص کے بارے میں سوال اٹھا رہے ہیں ،جس کے بارے میں وہ بھی سوال اٹھاتے رہے ہیں ، لیکن ان سوالات کو نظر انداز کر دیاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا انتخاب مودی جی اورامیت شاہ نے کیاتھا ۔انہوں نے واضح کیاکہ بھارت میں ووٹنگ کے نظام میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار گیانیش کمار ہیں۔راہل گاندھی نے انتخابی عمل کی ساکھ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ ہم کسی فرد کی مقبولیت اور حکومت کی کارکردگی کو تو سمجھ سکتے ہیں، لیکن یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ مودی حکومت مخالف عوامی ناراضگی کا رجحان اچانک کیسے غائب ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں انتخابی نتائج میں حکمران جماعت بی جے پی کے حق میں منظم طریقے سے دھاندلی کی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button