جائیداد ضبط

مقبوضہ جموں وکشمیر :” این آئی اے “نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کرلی

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ایک اور کشمیری کی جائیدا د ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے گاﺅں مالڈیر ا میں طارق احمد میر نامی شہری کا ایک منزلہ گھر اور آٹھ مرلہ اراضی ضبط کی گئی ۔ طارق احمد میر رواں برس اپیل سے پہلے ہی زیر حراست ہے ۔ این آئی اے نے میر کی گرفتاری اور جائیداد کی ضبطی کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پرمجاہدین کے لیے کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ان کی جائیداد کی ضبطی این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت کے حکم پر عمل میں لائی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button