بھارت
بھارت : بی جے پی لیڈر کے دفتر کے قریب دلت شخص کی لاش برآمد
امیٹھی:بھارت میں بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اتر پردیش میں ایک 40سالہ دلت شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لاش ضلع امیٹھی کے علاقے گوری گنج میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے دفتر کے قریب سے ملی ہے اوراس کی شناخت چندر کمار کوری کے نام سے ہوئی ہے ۔ مذکورہ شخص گوری گنج کے وارڈ نمبر 5کا رہائشی تھا جو دہلی میں رہتا تھا اورایک دن پہلے گھر آیا تھا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے ارکان نے دلت شخص کو قتل کردیا ہے۔ بھارت میںنام نہاد اعلیٰ ذات کے ہندو دلتوں کو اچھوت سمجھتے ہیں۔