بھارت

غیر ملکی سرزمین پر بھارتی دہشت گردی کے نئے انکشافات

خالصتان تحریک کو کچلنے کیلئے مودی کا دنیا بھر میں سکھوں کو چن چن کا مارنے کا حکم

 

protestagainstmodiاسلام آباد:غیر ملکی سرزمین پر بھارتی دہشتگردی کے نئے انکشافات منظر عام پر آئے ہیں۔امریکی اے بی سی نیوز کی حالیہ دستاویزی فلم میں مودی کے دہشت گرد نیٹ ورک کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا گیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دستاویزی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے مودی بھارت کے اندر اور دیگر ممالک میں اقلیتوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ سائوتھ ایشیا میں اے بی سی نیوز کی رپورٹر اوانی ڈیاس کی خصوصی ڈاکیومنٹری میں مودی سرکار کے سکھوں کیخلاف منظم کریک ڈائون کا بھی تفصیلی ذکر کیا گیا ۔اوانی ڈیاس کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے اے بی سی نیوز کی نشریات پر پابندی عائد کردی جبکہ خالصتان تحریک کے رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر جب تحقیقاتی رپورٹ شائع کرنے کی کوشش کی تو مودی سرکار کے حکم پر یوٹیوب اور فیس بک سے وڈیو ڈیلیٹ کروادی گئی۔ مودی سرکار کے دس سالہ دور اقتدار میں بھارت میں غیر ملکی صحافیوں کیخلاف بھی منظم کریک ڈائون کیا گیا ہے۔ دستاویزی فلم میں دکھایا گیاہے کہ مودی سرکار نے سکھوں کی خالصتان تحریک کو دبانے کیلئے دنیا بھر میں سکھ رہنمائوں کی ٹارگٹ کلنگ کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button