بھارت

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی جبری بے دخلی کیخلاف کوئی بھی حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا

 

سرینگر20جنوری(کے ایم ایس)
مودی حکومت کے زیر اثر بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوںکو جبری طورپر انکی زمینوں سے بے دخل کرنے کے قابض انتظامیہ کے حکمنامے کے خلاف کوئی بھی حکم جاری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فسطائی بھارتی حکومت اور مقبوضہ کشمیرمیں اس کی انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کی زمینوں پر قبضے کے لیے مقبوضہ علاقے کے تمام اضلاع میں جاری کشمیریوں کی جبری بے دخلی مہم کو تیز کر دیا ہے ۔ کشمیری اس زمین پر کئی نسلوں سے آباد ہیں ۔ قابض حکام انسداد تجاوزات کی نام نہاد مہم کے نام پر کشمیریوں سے انکی زمینیں چھین رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت نے وادی کشمیر کے تمام اضلاع اور جموں خطہ کے مسلم علاقوں میں اب تک کشمیریوں سے لاکھوں کنال اراضی چھین لی ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں آج ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کشمیریوںکو جبری طورپر انکی زمینوں سے بے دخل کرنے کیلئے قابض انتظامیہ کی طرف سے جاری حکمنامے پر عمل درآمد روکنے کیلئے کوئی حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہ نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ عدالت اس بارے میں کوئی حکم جاری نہیں کر رہی ہے ، آپ انہیں زبانی ہدایت دیں کہ کوئی مکان نہ گرایاجائے ۔تاہم ہم کوئی حکم جاری نہیں کریں گے تاکہ کوئی دوسرافائدہ نہ اٹھا سکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button