بھارت

گورو نانک کی برسی، بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا

بھارتی پنجا ب کے وزیراعلیٰ کی مودی حکومت کے فیصلے پر کڑی تنقید

لاہور: سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیو جی کی 486 ویں برسی کی تقریبات 22 ستمبرکو گردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں منعقد ہوں گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ واہگہ/ اٹاری باردڑ اورکرتارپورکوریڈور بند ہونے کے باعث بھارت سے کوئی یاتری شریک نہیں ہو سکے گا۔تاہم امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک سے سکھ عقیدت مند تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھوں کو ان کے مقدس مقامات کی یاتراسے روکنا بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
ادھر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے گرونانک دیو جی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روکنے کے مودی حکومت کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں افسوس ظاہر کیاکہ اگربھارت پاکستان کے ساتھ میچ کھیل سکتا ہے تو یاتریوں کو کرتارپور صاحب اور ننکانہ صاحب کیوں نہیں جاسکتے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button