نئی دلی ہائی کورٹ کے ٹریبونل کی طرف سے حریت تنظیموں پر پابندی کی توثیق
نئی دلی:
دہلی ہائی کورٹ کے ایک عدالتی ٹریبونل نے حریت تنظیموں مسلم کانفرنس جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ پر بھارتیہ جنتاپارٹی کی بھارتی حکومت کی طرف سے عائد کی گئی پابندی کی توثیق کر دی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف آواز بلند کرنے اور جدوجہد آزادی کو فروغ دینے پر حریت تنظیموں مسلم کانفرنس اور پیپلز لیگ پر پابندی عائد کی تھی ۔ دلی ہائی کورٹ کی جج جسٹس نینا بنسل کرشناکی سربراہی میں عدالتی ٹریبونل نے اپنے الگ الگ احکامات میں مسلم کانفرنس اورپیپلز لیگ پرغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت پابندی کو برقراررکھا۔بھارتی وزارت داخلہ نے 28فروری کوایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے مسلم کانفرنس کوکالعدم تنظیم قراردیاتھا۔مسلم کانفرنس پر پابندی کے حکم کا جائزہ لینے کیلئے جوڈیشل کمیشن 18مارچ کو تشکیل دیا گیا تھا ۔ٹربیونل نے ایک اور حکمنامے کے ذریعے جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چار دھڑوں پرکالے قانون یو اے پی اے کے تحت پابندی کو بھی برقراررکھا۔