APHC

بھارت دھوکہ دہی کی ایک گھناﺅنی تاریخ رکھتا ہے، حریت کانفرنس

نہتے کشمیریوں پر بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت دھوکہ دہی اور وعدہ خلافی کی ایک گھناﺅنی تاریخ رکھتا ہے ، جموں وکشمیر پر ناجائز بھارتی تسلط کی وجہ سے یہ پورا خطہ مسلسل ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ اور پوری عالمی برادی کے سامنے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ یہ وعدہ پورا کرنے کے بجائے کشمیریوں کو آزادی کے مطالبے کی پاداش میں گزشتہ 77برس سے تختہ مشق بنا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پہلگام کا واقعہ بھی پلوامہ حملے کی طرح ایک اور بھارتی ڈرامہ ہے جسکا واحد مقصد کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو بدنام کرنا اور پاکستان کے سر دہشت گردی کا الزام تھونپنا ہے۔
انہوںنے پہلگام واقعے کے بعد نہتے کشمیریوں پر بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے لگام بھارتی فورسز نے کشمیریوںکی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ قابض فورسز نے گزشتہ ڈیڑھ ہفتے کے دوران 25سو زائد کشمیریوںکو گرفتار کیا جن میں سے سو کے لگ بھگ پر کالا قانون”پبلک سیفٹی ایکٹ“لاگو کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا راگ الاپنے والے بھارت کی دہشت گردانہ کاروائیوں نے نہ صرف کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے بلکہ عالمی امن بھی داﺅ پر لگا رکھا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ تنازعہ کشمیرکو فوجی طاقت کے ذریعے حل کرنے کی اپنی مذموم سوچ ترک اورکشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے ، اسی میں نہ صرف اسکی بلکہ اس پورے خطے کی بھلائی ہے۔KMS-10/M

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button