APHC

کل جماعتی حریت کانفرنس کا محاصرے اورتلاشی کی مسلسل کارروائیوں پر اظہار تشویش

سرینگر25جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں اور نوجوانوں کی گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ خطے میں تیزی سے بدلتے ہوئے حقائق بھی تنازعہ کشمیر کے فوری حل کا تقاضا کرتے ہیں۔ترجمان نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کرنے پر توجہ دیں تاکہ خطہ مسلسل کشیدگی کی صورتحال سے نکل سکے۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ظالمانہ قوانین کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا جن کا مقصد آزادی پسند لوگوں کو مسلسل دبا ئومیں رکھنا ہے۔ترجمان نے دنیا بھر کے انصاف پسند اداروں اور شخصیات سے اپیل کی کہ وہ مظلوم کشمیریوں کے سیاسی حقوق کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
دریں اثناء حریت رہنما ڈاکٹر مصعب نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جس کا وعدہ ان سے بھارت نے کررکھا ہے۔ سرینگر میں حریت کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے متنازعہ علاقے میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری ہونی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button