جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر میں مودی کے فسطائی ایجنڈے کیخلاف متحدہ جدوجہد کی ضرورت پر زور

جموں 11 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر شاہد سلیم نے علاقے میں موجود تمام سماجی و سیاسی تنظیموں اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں نریندر مودی کی بھارتی حکومت کی طرف جموں وکشیر میں جاری فسطائی ایجنڈے کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر شاہد سلیم نے جموں میں سماجی و سیاسی تنظیم کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کے ساتھ استعماری سلوک کر رہی ہے اور ان کے تمام بنیادی انسانی، سیاسی اور جمہوری حقوق کو سلب کیا جا رہا ہے۔
سکھ انٹی لیکچویل سرکل کے چیئرمین نریندر سنگھ خالصہ نے کہا اس موقع پر کہا کہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہم سب کو اکٹھا ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کی طاقتوں کے خلاف متحدہ جنگ وقت کی ضرورت ہے۔اس موقع پر آئی ڈی کھجوریہ، کلبھوشن سنگھ، قاضی غلام احمد، نذیر احمد ملک اور گتن سنگھ نے بھی خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button