”یوم تکبیر “پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے27برس مکمل
بھارت کیساتھ حالیہ جنگ میں شاندار فتح سے ”یوم تکبیر“کی خوشیوں میں اضافہ ہوا، وزیر اعظم
اسلام آباد: بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں28مئی 1998 کو کیے گئے تاریخی ایٹمی دھماکوں کی یاد میں آج” یوم تکبیر“ منایا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان مسلم امہ کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے۔ پاکستان نے بھارتی جوہری تجربات کے جواب میں جو ایٹمی دھماکے کیے گئے تھے اس نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔
قوم آج ایٹمی تجربات کے27برس مکمل ہونے پر کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کررہی ہے۔ پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے ماحول کے فروغ کے لیے کام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان اسلحے کے کنٹرول، عدم پھیلاو¿ اور تخفیف اسلحہ سے متعلق عالمی اصولوں کو مضبوط بنانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان انتہائی تحمل اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی قوم کی سلامتی کو یقینی بنا رہا ہے۔ پاکستان خوشحالی اور ترقی کے لیے توانائی، زراعت، صنعت، طب، ماحولیات اور دیگر متعلقہ شعبوں سمیت تقریباً تمام شعبوں میں پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔بھارت کو پاکستان کیساتھ حالیہ جنگ میں جو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مملکت خداداد کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔یوم تکبیر پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے،خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی، وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل ہوگئے ، پاکستان اس مرتبہ یوم تکبیر ایک اہم اور تاریخی موقع پر منا رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے 6 تا 10 مئی کے معرکہ حق میں فتح یاب ہوا، بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہو کر نکلے ہیں، فتح مبین سے سرشار قوم کیلئے یوم تکبیر کی مسرتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔قوم پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے آج اپنے سائنسدانوں، انجینئرز اور فنی ماہرین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کررہی ہے۔
مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پ±ر عزم ہیں۔پیغام میں کہا گیا کہ یوم تکبیر 1998 کے ا±س عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر ا±بھرا۔پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا۔پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت قومی امانت ہے، جو عوامی امنگوں کی عکاس ہے، مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پ±ر عزم ہیں۔







