گرفتار
سرینگر :بھارتی پولیس نے معروف صحافی ہلال میر کو گرفتار کر لیا
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے معروف کشمیری صحافی ہلال میر کو سری نگر سے گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صحافی ہلال میر کو شہر کے علاقے بمنہ میں گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے کاو¿نٹر انٹیلی جنس ونگ نے ہلال میر کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر بھارت مخالف مواد شائع کرنے کا الزام لگایا ہے۔
پولیس نے انکا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر کئی ڈیجیٹل آلات بھی ضبط کر لیے ہیں۔
ہلال میر دبئی میں قائم بزنس نیوز ویب سائٹ کے لیے کام کرتے ہیں ۔ قبل ازیں وہ کئی مقامی اور بھارتی خبر رساں اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ گرفتاری کے بعد انہیں سینٹرل جیل سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔KMS-10/M