گرفتار
پلوامہ : بھارتی پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کوگرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ارسلان احمد شیخ نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے کرایم آباد میںایک چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے اسے عسکریت پسندوں کا ساتھی قرار دیا ہے۔ نوجوان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ” یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔