گرفتار
کپواڑہ :بھارتی فورسز نے تین نوجوان گرفتار کر لیے
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے وجامہ ہندواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔نوجوانوںکی گرفتاری کا جوازفراہم کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوں کےساتھ روابط کا الزام عائدکیا گیا۔ بھارتی فورسز نے نوجوانوں سے اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔






