APHC-AJK
فاروق رحمانی کی طرف سے پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کی شدیدمذمت
اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی شدیدمذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے ۔ مودی حکومت اپنے مذموم سیاسی عزائم کے لیے خطے میں امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔انہوں نے بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالے تمام شہریوں کے لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی بلندی درجات کی دعا کی ۔فاروق رحمانی نے مقبوضہ جموں و کشمیرکی سنگین صورتحال پرتشویش ظاہر کی اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا۔