APHC-AJK

5جنوری وہ تاریخی دن ہے جب اقوامِ متحدہ نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کیا

حریت وفد کی سردارجاوید ایوب سے ملاقات، یوم حق خودارادیت کی ریلی میں شرکت کی دعوت

مظفر آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ کی قیادت میں ایک وفد نے مظفرآباد میں ریاستی وزیر سردار جاوید ایوب سے ملاقات کی اورانہیں5 جنوری کویومِ حقِ خودارادیت کے موقع پر شہید افضل گورو چوک دومیل میں مجوزہ ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت وفد نے ریاستی وزیر کو ریلی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 5جنوری وہ تاریخی دن ہے جب اقوامِ متحدہ نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کیا، تاہم سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اس کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا۔وفد نے اس امر پر زور دیا کہ حقِ خودارادیت ریلی کا مقصد عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا، اقوامِ متحدہ کو اس کی ذمہ داریاں یاددلانا اور مظلوم کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ سردار جاوید ایوب نے حریت وفد کی دعوت کو خلوصِ دل سے قبول کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ خود اس ریلی میں شرکت کریں گے اور اپنی جماعت کے تمام ارکان کو بھی بھرپور شرکت کی ہدایت دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر محض ایک سیاسی تنازعہ نہیں بلکہ ہمارا قومی، ملی اور دینی مسئلہ ہے اور ان کی جماعت کی بنیاد اور وجود ہی مسئلہ کشمیر کی منصفانہ جدوجہد سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور اس حوالے سے ہر ممکن سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت فراہم کی جائے گی۔ فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 5جنوری کی حقِ خودارادیت ریلی کو منظم انداز میں کامیاب بنایا جائے گا تاکہ دنیا کو واضح پیغام دیا جا سکے کہ کشمیری عوام اپنے جائز اور مسلمہ حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ وفد میں حریت رہنما مشتاق الاسلام ،سید گلشن اور سید مشتاق حسین بھی شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button