گرفتاریاں

بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں اورچھاپوں کا سلسلہ جاری

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںبھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اورمحاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکار وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران زبردستی رہائشی گھروں میں گھس جاتے ہیں اور خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور بے گناہ نوجوانوں کو بلاجواز گرفتار کرتے ہیں جبکہ زمینوں اور بینکوںکی اہم دستاویزات ، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل آلات ضبط کر لیتے ہیں جس سے لوگ پریشان اور عدم تحفظ کا شکارہوجاتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسزکے اہلکار گھروں پر چھاپوں اورتلاشی کارروائیوںکے دوران گھریلو سامان کی توڑ پھوڑکرتے اور قیمتی اشیاء لوٹ لیتے ہیں۔ عام شہریوں کو ہراساں کرنے اور بلاجواز گرفتاریوں کا مقصد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنا اور اختلاف رائے کو دبانا ہے۔ یہ کارروائیاں عام کشمیریوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کرنے اور تلاشی کارروائیوں کے بہانے ان کی زندگیوں میں خلل ڈالنے کی دانستہ کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ سرینگر میں جن لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ان میں نور محمد شیخ، وسیم طارق ، انجم یونس، بلال احمد لون، فیضیاب شوکت دیوانی، بلال لون، منظور تولا، محمد ایوب ڈار، مشتاق احمد ، ظہور احمد بٹ اور فردوس احمد ڈار شامل ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button