گرفتاریاں

بھارتی پولیس نے ترال پلوامہ سے چارنوجوان گرفتارکرلیے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے آج ضلع پلوامہ کے علاقے ترال سے چارنوجوانوں کو گرفتارکرلیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے پیراملٹری فورسز کے ساتھ مل کر ترال سے چار نوجوانوں کو گرفتارکیاہے جن کی شناخت ترال پائین کے مدثر احمد نائیک اورعنایت فردوس راتھر،کچھمولہ ترال کے عمر نذیر شیخ اور کونسربل ترال کے سلمان نذیر لون کے طورپر ہوئی ہے۔ پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں ایک مجاہدتنظیم کے کارکن قراردیااوران سے ممنوعہ مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے۔قابض حکام کشمیری نوجوانون کو نشانہ بنانے کے لئے اس طرح کے جھوٹے الزام لگاتے رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button