پاکستان

پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک بدر کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد میں تعینات ایک سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک سے چلے جانے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفترِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ناپسندیدہ قرار دیا گیا بھارتی اہلکار شنکر ریڈی چنٹالا کوسفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔انہوں نے کہامذکورہ ہلکار کو 24گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے اور بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے فیصلے سے آگاہ کر دیاگیا ہے۔اس سے قبل بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی سفارتکارکو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک سے چلے جانے کے لئے کہاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button