پاکستان

پہلگام واقعے سے بھارت بری طرح بے نقاب ہو گیا ہے ، مشعل ملک

اس واقعے کا مقصد پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنا ہے

اسلام آباد:
غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ سے بھارتی فورسز اور خفیہ ایجنسیاں عالمی سطح پر بری طرح بے نقاب ہو گئی ہیں اور اس واقعے کا مقصد دنیا کی توجہ تنازعہ کشمیر سے ہٹانا اور پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کر رہا ہے، اور اب امریکی نائب صدر کے دورہ بھارت کے دوران پہلگام حملہ کروا کر ایک بار پھر جھوٹا بیانیہ گھڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کے پاس اب صرف سیاحت کا شعبہ بچا تھا، مگر اب وہ بھی ان سے چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کرفیو کے دنوں میں کشمیریوں نے سیاحوں کو اپنے گھروں میں پناہ دی، خود بھوکے رہ کر مہمانوں کو کھانا کھلایا، یہ ہمارا کلچر اور ہماری انسانیت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کیے ہوئے ہے بلکہ پاکستان میں پراکسیز کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر خطے میں جنگ کے حالات پیدا کررہی ہے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی قابل مذمت اقدام ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے دہشتگرد نیٹ ورکس کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا جا رہا ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے ان جھوٹے ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔مشعل ملک نے کہاکہ پٹھان کوٹ، جعفر ایکسپریس اور گجرات جیسے واقعات میں بھی بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button