مقبوضہ جموں و کشمیر

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ، محبوبہ مفتی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے ، جنگ سے صرف اور صرف معصوم جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہیے کہ وہ امن کے لیے مخلصانہ کوششیں کریں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ، جنگ سے موت اور تباہی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا ،بے گناہ لوگ مارے جاتے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے جنگ بندی کی مخالفت کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ایئر کنڈیشنڈ اسٹوڈیوز اور ڈرائنگ رومز میں آرام سے بیٹھ کر جنگ بندی پر سوال اٹھاتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے اہلخانہ کیساتھ سرحدوں پر وقت گزاریں تاکہ موت اور تباہی کی روزمرہ کی حقیقت کو سمجھ سکیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button