مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : ہفتہ شہادت کے سلسلے میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں میرواعظ مولوی محمد فاروق کے 35ویں یوم شہادت کے سلسلے میںمنائے جانیوالے ”ہفتہ شہادت ” کے دوران گنج بخش پارک نوہٹہ سرینگرمیں عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ فاو نڈیشن کے زیر اہتمام یہ کیمپ امن دیپ اور اجالا گروپ آف ہاسپٹلز کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔کیمپ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد، جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نے بڑھ چڑھ کر خون کا عطیات پیش کئے اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس مہم میں حصہ لے کر سماجی ذمہ داری اور خدمت خلق کا مظاہرہ کیا۔ کیمپ کے دوران تقریبا 150پوائنٹس خون کے عطیات جمع کئے گئے۔ میرواعظ ڈاکٹر مولوی عمر فاروق نے بھی خون عطیہ کر کے اس کارِ خیر میں شرکت کی۔عطیہ خون کایہ کیمپ انسانی ہمدردی، ایثار اور عوامی فلاح و بہبود کا پیغام عام کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا۔ انہی اقدار کا فروغ شہید ملت کی زندگی کے نصب العین میں شامل تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button