آزاد کشمیر

مقبوضہ کشمیر: معروف حریت رہنماء سعد اللہ تانترے کو شاندار شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے جموں ریجن سے تعلق رکھنے والے آزادی پسند رہنمائوں نے معروف حریت رہنماء سعد اللہ تانترے کو انکی18ویں برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں قاضی عمران اور خالد شبیر ایک بیان میں سعد اللہ تانترے کو انکی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے وقف کر رکھی تھی ۔ وہ تحریک آزاد ی کشمیرکا ایک روشن ستارہ ہیں اور انکی زندگی کشمیری نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔اس دوران مئی2007میں سعد اللہ تانترے اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔مرحوم نے جدوجہد آزادی کشمیر کے دوران اپنے بیٹے سہیل فرقانی کی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا اور بھارتی ظلم و ستم کو برداشت کیا۔حریت رہنمائوں قاضی عمران اور خالد شبیر نے بھارتی تسلط سے آزادی تک شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button