مقبوضہ جموں و کشمیر
ریاسی: سڑک حادثے میں 11 افراادزخمی
جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے جیوتی پورم علاقے میں بھارتی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کے قریب ایک لوڈ کیریئر سڑک سے پھسل کر 50 فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ہے۔







