مقبوضہ جموں و کشمیر

تعلیمی نصاب کو تبدیل کرنا جبری اقدام اورگھناﺅنا منصوبہ ہے: آغا سید حسن

agaسرینگر 20 دسمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مقبوضہ علاقے میں تعلیمی نصاب کو تبدیل کرنے کے قابض حکومت کے منصوبہ کو یکطرفہ اور جبری اقدام کی ایک اور کڑی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام یہاں کی فرقہ وارانہ رواداری ،تہذیب و تمدن ،تاریخ اور ثقافت کو نقصان پہنچانے کا گھناﺅنا منصوبہ ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن نے سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مذموم سازش کو کشمیری عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button