مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی ہے ، رمن بھلا

جموں یکم ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںبھارتی کانگریس پارٹی کی جموں و کشمیر شاخ کے نائب صدر رمن بھلا نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی ہے کیونکہ وہ عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے گاندھی نگر حلقہ کے گریٹر کیلاش علاقے میں کشمیری عوام سے گفتگو کرتے ہوئے رمن بھلا نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کوایک انتظامی یونٹ کی سطح تک محدودکر دیا ہے اور مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر دیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ31اکتوبر کو جموں و کشمیر کو یونین ٹیرٹری میں تبدیل کرنے کے بعد بھی ، ڈومیسائل اور ملازمتوں کے تحفظ اور سیکورٹی کے مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں بے روزگارکشمیری نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔انہوںنے کہاکہ قابض انتظامیہ نے جموں و کشمیر بالخصوص جموں کے عوام کے تحفظات اور خدشات کو نظر انداز کردیا ہے ۔ رمن بھلا نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جموں خطے میںتقریبا تمام بنیادی سہولتوںکی شدیدقلت ہے لیکن بھارتی حکومت اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اپنی طاقت اور اختیارات کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایسے غیر جمہوری اقدامات کا سہارا لیا جو کہ لبرل جمہوریت کے تصور کے مطابق نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیری عوام کی سیاسی اور ترقیاتی خواہشات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بی جے پی کی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں تباہ ن ثابت ہوئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button