بھارت

بھارتی میڈیا من گھڑت خبریں گھڑتا ہے اور پھر خود ہی ان کی تردید کرتا ہے

اسلام آباد:بھارتی میڈیا کی پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم رواں ہفتے اس وقت اپنی انتہاکو پہنچی جب اس نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکی فوجی پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیے جانے کے بارے میں ایک کہانی گھڑ لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی میڈیا نے پہلے یہ جھوٹی خبر چلائی، اسے وسیع پیمانے پر کوریج دی اور پھر وائٹ ہائوس سے ناقابل تصدیق اور خیالی تردید جاری کروائی۔ حقیقت یہ ہے کہ نہ تو پاکستان اور نہ ہی امریکہ نے ایسی کسی دعوت کے بارے میں ایک لفظ بھی کہا ہے۔اس جھوٹے دعوے کی ابتدا بھارتی سوشل میڈیا پر ہوئی، جہاں یہ خبر خوب پھیلائی گئی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو واشنگٹن میں فوجی پریڈ میں شرکت کا خصوصی دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ اس خبر نے جلد ہی بھارت کے مین اسٹریم میڈیا میں جگہ بنا لی۔” دی ہندو” جیسے اخبارات نے ثبوت کے طور پر5WH.com جیسے مشکوک ذرائع کا حوالہ دیا جوایک غیر صحافتی اور ای کامرس قسم کی سائٹ ہے۔ اس کے بعد فنانشل ایکسپریس، نیوز 18، بزنس اسٹینڈرڈ اور اڑیسہ بائٹس جیسے اداروں نے بغیر تصدیق کے اس خبر کوچلایا۔دو دن بعد انہی میڈیا ہائوسزنے ایک بار پھر بغیر ثبوت کے ایک فرضی پریس بریفنگ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اعلان کردیا کہ وائٹ ہائوس نے دعوت نامے کی تردید کی ہے۔پریس بریفنگ کی کوئی ویڈیو، ٹرانسکرپٹ یا معتبر رپورٹ موجود نہیں ہے۔ایسا کوئی بیان کبھی کسی امریکی اتھارٹی کی طرف سے جاری ہی نہیں ہوا۔من گھڑت اورجھوٹی خبر کے پھیلائو اور تردید کے اس چکرسے بھارتی میڈیا کا صحافت کے بجائے سنسنی خیزی پر انحصار بے نقاب ہوگیا۔ تجزیہ کاروں نے اس واقعے کوخاص طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کامیاب سفارتی دورہ امریکہ کے دوران عوام کو بھڑکانے اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ایک سوچا سمجھا پروپیگنڈہ قرار دیا ہے، جس نے واضح طور پر بھارتی حلقوں کو بے چین کر دیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button