مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:ڈیموکریٹک پولیٹکل پارٹی کے چیف آرگنائزر کی گرفتاری،نامعلوم مقام پر منتقلی کی مذمت

سرینگر21دسمبر ( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے پارٹی کے چیف آر گنائزرشکیل احمد بٹ کی بھارتی فوجیوں کی طرف سے گرفتاری اور نامعلوم مقام پر منتقلی پرشدید تشویش کا ا ظہار کیاہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خواجہ فردوس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ قابض انتظامیہ نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری پیر ہلال احمد کو بھی غیر قانونی طور پر گرفتارکرکے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظر بند کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکیل احمد بٹ نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کیلئے وقف کررکھی ہے اورانہوں نے زندگی کا بیشتر حصہ جیلوں میں گزارا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شکیل بٹ کو متعدد بار قابض انتظامیہ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے جیلوں میں نظر بند رکھا ۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بھی شکیل احمد بٹ کے پائیہ استقلال میں کوئی لغزش نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض انتظامیہ نے گزشتہ دنوں غیر قانونی طور پر انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ حریت رہنما نے کہا کہ بھارت گرفتاریوں، ظلم و تشدد اور قتل عام کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی حق پر جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام نے تحریک آزادی کشمیر کواسکے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے ۔ حریت رہنما نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیاجاتا تب تک جنوبی ایشیا ء کے خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button