بھارت

بھارت کوایک اورسفارتی دھچکہ، برکس کا پہلگام حملے کے ساتھ پاکستان کا نام لینے سے انکار

برازیلیا: بھارت کو اس وقت ایک اور سفارتی دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جب اتوار کو” برکس” اجلاس میں بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام گھسیٹنے کی کوشش کی تاہم رکن ممالک نے اس کو ناکام بنادیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے اپنے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے لابنگ بھی کی تھی تاہم برکس فورم نے ”کواڈ” اور” ایس سی او” کی طرح نئی دہلی کے دعوئوں کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا جس سے پاکستان کے خلاف بھارت کی پروپیگنڈہ مہم ایک بارپھر ناکام ہوگئی۔22اپریل کے پہلگام حملے پر پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی کوششوں کو پے در پے دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا اور برکس، کواڈ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت بڑے عالمی فورمز نے یا تو پاکستان کا نام لینے سے انکار کیا یا نئی دہلی کے بیانیے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔سفارتی سطح پر شرمندگی بھارت کی ایک عادت بن چکی ہے۔ برکس اجلاس میں 22اپریل کے پہلگام حملے کی مذمت تو کی گئی جس میں 26شہری ہلاک ہوئے، لیکن بھارت کے اصرار کے باوجود پاکستان کا ذکر نہیں کیاگیا۔2 جولائی کو کواڈ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی بالکل ایسا ہی ہواجس میں پہلگام واقعے کی مذمت کی گئی لیکن پاکستان کا نام نہیں لیاگیا۔ BRICSگروپ کا پہلا سربراہی اجلاس 2009میں ہوا جس میں برازیل، روس، بھارت اور چین کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ بعد میں جنوبی افریقہ کو بھی بلاک میں شامل کیاگیا۔ گزشتہ سال مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو بھی بطور رکن گروپ میں شامل کیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button