مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے مزید 3نوجوان شہید کردیے
گزشتہ روز سے شہید ہونےوالوں کی تعداد9 ہو گئی
سرینگر 31دسمبر(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع سرینگر میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید کر دئیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے پانتھ چوک میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی اور تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
بھارتی فوجیوں 48 گھنٹوں کے دوارں مقبوضہ جموں وکشمیر کے جنوبی ا ضلاع کولگام اور اسلام آباد کے علاقوں میں تلاشی آپریشنو ں کے دوران چھ نوجوان شہید کر دیے تھے۔