مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ میں سونم وانگچک کی نظربندی کے خلاف درخواست کی سماعت کل تک ملتوی

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی کالے قانون قومی سلامتی ایکٹ کے تحت نظربندی کے خلاف ان کی اہلیہ گیتانجلی انگمو کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق درخواست میں وانگچک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا پر مشتمل بنچ نے وقت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے سماعت کو کل تک ملتوی کردیا۔اس سے قبل 6اکتوبر کو سپریم کورٹ نے بھارتی حکومت اور لداخ انتظامیہ کو نوٹس جاری کیے تھے، تاہم عدالت نے وانگچک کی نظربندی کی وجوہات بیان کرنے کی ہدایت نہیں کی تھی۔۔عالمی شہرت یافتہ ماہر ماحولیات اور رامون میگسیسے ایوارڈ کے لیے نامزد سونم وانگچک کو 26ستمبر کو اس وقت گرفتارکیاگیا تھا جب لداخ میں ریاستی درجے کے حصول اور چھٹے شیڈول میں شمولیت کے مطالبے کے لیے احتجاجی مظاہرے نے پرتشدد رخ اختیارکیاتھا جس کے نتیجے میں چار مظاہرین ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو تھے۔اگرچہ وانگچک اس وقت لہہ میں بھوک ہڑتال پر تھے اور پرامن طریقے سے لداخیوں کے مطالبات کی حمایت کر رہے تھے، حکام نے ان پر لوگوں کو اکسانے کا الزام لگایا۔ تاہم ان کی اہلیہ نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے وانگچک کی نظربندی کو پرامن طریقے سے جمہوری حقوق کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف قانون کا غلط استعمال قراردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button