مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر، کولگام سے لاشیں برآمد

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع سرینگرکے علاقے نوگام میں دریا کے کنارے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لاش کی شناخت مدثر اشرف ڈار کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع پلوامہ کے علاقے نمبلہ بل پامپور کا رہائشی ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
دریں اثنا ضلع کولگام کے علاقے کھڈونی میں بھی آج(اتوار) ایک بوسیدہ لاش ملی۔ کچھ راہگیروں نے نالے میں لاش تیرتی ہوئی دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے قریبی صحت مرکز میں منتقل کیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ شناخت ہونے تک لاش کومردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button