مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت مسلمان خواتین کو آن لائن نشانہ بنانے والوں کی پشت پناہی کررہی ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر02 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکومت ان بھارتی عناصرکی پشت پناہی کر رہی ہے جو مسلمان خواتین کو آن لائن نشانہ بنا رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مسلم خواتین کے خلاف ایسی توہین آمیز کارروائیاںکرنے والوں کو بی جے پی حکومت نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ محبوبہ مفتی و ایک ایپ پر کم از کم 100 بااثر مسلم خواتین کی تصاویر نیلامی کے لیے اپ لوڈ کیے جانے کے بعد ردعمل کا اظہار کر رہی تھیں۔ اس حوالے سے تازہ ترین واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک مسلم خاتون نے سوشل میڈیا پر اسے ہراساں کرنے میں ملوث نامعلوم لوگوں کے خلاف دہلی پولیس سے رجوع کیا۔ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ اسے گٹ ہب پلیٹ فارم پر بنائی گئی بلی بائی نامی موبائل ایپلیکیشن پر کچھ نامعلوم گروپس کی طرف سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مذکورہ خاتون جو پیشہ کے لحاظ سے صحافی ہیں نے کہا کہ وہ یکم جنوری کی صبح یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ bullibai.github.io نامی ایک ویب سائٹ پورٹل پر ایک غلط، ناقابل قبول اور واضح طور پر فحش سیاق و سباق میں ان کی تصویر کشی کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پورا پورٹل مسلم خواتین کی توہین کے لیے بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button