مقبوضہ جموں و کشمیر

کرناٹک :حجاب پہننے کی اجازت نہ ملنے پر 9 سو میں سے145 مسلم طالبات نے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ لے لیا

بنگلورو21 اگست (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے کالجوںمیں مسلمان طالبات کے حجاب پہن کر کلاسوں میں جانے پر پابندی کا اثر انکی پڑھائی پر واضح طور پر نظر آنے لگا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منگلورو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر بی ایس ید پدتھانے مئی میں اعلان کیا تھا کہ جو طالبات بغیر حجاب کے کلا س میں شامل ہونے کی خواہشمند نہیں ہیں انہیں ٹی سی (ٹرانسفر سرٹیفکیٹ)جار ی کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد سے 16فیصد سے زائد مسلم طالبات ٹی سی لے چکی ہیں ۔ ڈکن ہیرالڈ کی ایک خبر کے مطابق جنوبی کنٹر اور اڈپی ضلع میں منگورو یونیورٹی کے سرکاری ، امداد یافتہ اور متعلقہ کالجوں میں 2020.21اور2021.22میں مختلف کلاسز کے لیے داخلہ لینے والی کل 900طالبات میں سے 145نے ٹی سی لے لیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button