مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں مختلف مقامات پراین آئی اے کے چھاپے، 28 افراد گرفتار
جموں 20 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
قابض حکام نے بتایا کہ اب تک این آئی اے نے 28 افراد کو گرفتار کیا ہے اور زیادہ تر گرفتاریاں وادی کشمیر سے کی گئی ہیں۔این آئی اے نے ضلع راجوری کی تحصیل کالاکوٹ کے گاو¿ں منگروٹ میں چھاپوں کے دوران دوافراکوگرفتارکیا جن کی شناخت محمد اشرف اور محمد زبیر کے طور پر کی گئی ہے اوریہ دونوں منگروٹ کے رہنے والے ہیں۔جن آٹھ مقامات پر این آئی اے کے اہلکاروں نے چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں ان میں ضلع راجوری کا علاقہ کالاکوٹ، سوپور، کپواڑہ، شوپیاں، بڈگام اور گاندربل شامل ہے جبکہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپورمیں بھی این آئی اے کے اہلکاروں نے چھاپے مارے ہیں۔